Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی الیکٹرانک یونیورسٹی میں ای لرننگ فورم کا آغاز

دنیا بھر سے 40 سے زائد مقررین اور ماہرین اس فورم میں شرکت کریں گے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی الیکٹرانک یونیورسٹی نے ڈاکٹر لیلک الصفدی کی سربراہی میں تعلیم کے مستقبل کو  مزید بہتر بنانے کے لیے ای لرننگ فورم  کا گلوبل ٹرینڈ ان ای لرننگ کے عنوان سے بین الاقوامی پیمانے پر انعقاد کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یونیورسٹی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر لیلک الصفدی نے بتایا ہے کہ ای لرننگ میں ٹیکنالوجیز کا استعمال نہ صرف تعلیم میں آسانی پیدا کرے گا بلکہ معیار اور اخراجات کے حوالے سے بھی بہتر ثابت ہو گی۔
گلوبل ٹرینڈ ان ای لرننگ( جی ٹی ای ایل) کے سلسلے میں ہونے والے فورم کی افتتاحی تقریب ریاض میں21 فروری صبح 10 بجے ہوگی۔ دو روز جاری رہنے والی اس تقریب کی سرپرستی وزیر تعلیم حمد آل الشیخ کریں گے۔
جی ٹی ای ایل فورم ڈیجیٹل چیلنجز کاحل کرنے والے نئے طریقے تیار کرنے کے لیے دنیا کے مختلف حصوں سے ای لرننگ ماہرین، موجد، پالیسی ساز اورٹیکنالوجی ڈویلپرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا۔
ڈاکٹر لیلک الصفدی نے بتایا ہے کہ جی ٹی ای ایل عالمی سطح پر ای لرننگ کے مستقبل کو تشکیل دینے والی اہم ترین پیشرفت، رجحانات، ٹیکنالوجیز اور طریقوں پر مبنی سالانہ تقریب ہے۔
سعودی الیکٹرانک یونیورسٹی سعودی عرب کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے تعلیم میں ای لرننگ کی حکمت عملیوں اور ٹیکنالوجیز کو خصوصی طور پر اپنایا ہے۔

حاضرین ای لرننگ میں جدید ٹیکنالوجیز پر بھی نظر ڈالیں گے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

دنیا بھر سے 40 سے زائد مقررین اور ماہرین اس فورم میں شرکت کریں گے اور گروپ ڈسکشن اور سیمینار کے ذریعے اپنے اپنے خیالات  کا اظہار کریں گے۔
حاضرین ای لرننگ میں استعمال ہونے والی موجودہ جدید ٹیکنالوجیز پر بھی ایک نظر ڈالیں گے۔
اس فورم کا مقصد علم اور خیالات کے تبادلے کو فروغ دینا اور تعلیمی پالیسی ساز اور ماہرین تعلیم  کو ای ایجوکیشن اور ٹریننگ کے طریقہ کار میں تبدیلیوں اور مختلف طریقے تلاش کرنے کے قابل بنانا ہے۔
ہم جس ڈیجیٹل تبدیلی سے گزر رہے ہیں وہ ایک طاقتور ٹول ہے جو ہر کسی کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اس سیکھنے تک رسائی حاصل کر سکے جس کی انہیں ضرورت ہے، انہیں اس کی کیسے اور کہاں ضرورت ہے۔
کورنا وبا کے دوران یونیورسٹی نے اپنا تعلیمی نظام بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل طور پر ورچوئل ماحول میں تبدیل کر دیا۔

کورنا وبا کے دوران یونیورسٹی نے تعلیمی نظام ورچوئل کر دیا۔ فوٹو سعودی گزٹ

آن لائن سیکھنے کی طرف منتقلی کے ساتھ یونیورسٹی نہ صرف طلباء کی مکمل مدد کرنے میں کامیاب رہی بلکہ اپنی مدد، مہارت اور طریقہ کار کو دیگر یونیورسٹیوں تک بھی پہنچایا۔
اب ہم ایسے تعلیمی اداروں کی مدد کر سکتے ہیں جن کے پاس ورچوئل کی طرف ہمیشہ سے سیکھنے کا روایتی ماحول رہا ہے۔
سعودی وژن 2030 کے عزائم کے مطابق فورم کو ای لرننگ کی ڈیجیٹل تبدیلی کے اندر نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فروغ دینے کی امید ہے۔
آن لائن فورم کا ایک ورچوئل پہلو بھی ہوگا جہاں 50 بین الاقوامی کمپنیاں ڈیجیٹل تعلیم اور تربیت کے طریقہ کار کو آگے بڑھانے کے لیے حصہ لیں گی۔
 

شیئر: