Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی تھائی وزیراعظم سے ملاقات

ڈاکٹر العیسی کے مطابق تھائی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں مفید رہی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے تھائی لینڈ کے وزیراعظم جنرل برایوت شاوشا سے ملاقات کی ہے۔
شیخ ڈاکٹر محمد العیسی جو مجلس علما المسلمین کے سربراہ بھی ہیں سرکاری دعوت پر تھائی لینڈ کے دورے پر ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر محمد العیسی نےتھائی وزیر اعظم نے رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ اور وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے  کہا کہ رابطہ عالم اسلامی  کا دنیا بھر میں منفرد کرداراہم ہے۔ 

شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سرکاری دعوت پر تھائی لینڈ کے دورے پر ہیں(فوٹو ایس پی اے)

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے موجودہ سپیکر سے بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔  باہمی دلچسپی کے متعدد امور اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امور زیر بحث آئے ہیں۔ 
ڈاکٹر العیسی نے تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات  میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی ہے۔ 

سیکریٹری جنرل نے تھائی  پارلیمنٹ کے سپیکر سے بھی ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے بینکاک میں جیمز تھامسن ھاؤ عجائب گھر کا دورہ کیا جہاں وزیر ثقافت نے انہیں تھائی ثقافت اور روایات کی ترجمان تصاویر دکھائی گئی ہیں۔
ڈاکٹر العیسی نے تھائی لینڈ کے عوام کے درمیان ہم آہنگی کے حوالے سے کہا کہ تھائی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں مفید رہی ہیں۔

شیئر: