Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے لیے مالدیپ کا اعلی ایوارڈ

ڈاکٹر العیسی مالدیپ کے صدر کی دعوت پر دورے پر ہیں( فوٹو سبق)
مالدیپ کے صدر ابراہیم صالح نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کو ان کی اسلامی خدمات کے اعتراف میں جمہوریہ مالدیپ کا اعلی ترین ایوارڈ دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر العیسی مالدیپ کے صدر کی دعوت پر مالے کے دورے پرہیں۔ 
صدر مالدیپ  کی خواہش پر مالے میں رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل آفس بھی قائم کیا گیا ہے۔ یہ دفتر مالدیپ اور خطے کے مختلف ممالک کے شہریوں کو دینی آگہی فراہم کرے گا۔
اس کے تحت سیرت طیبہ کی نمائش ہوگی جبکہ مکہ مکرمہ دستاویز کے لیے تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ 
مالدیپ کے صدر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اسلامی اتحاد و اتفاق اور دنیا بھر میں امن و امان کے فروغ میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ مالدیپ اور رابطہ عالم اسلامی کے درمیان شراکت کو بھی فروغ دیا ہے۔
ڈاکٹرعبدالکریم العیسی نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے انسداد کے طریقوں پر خصوصی لیکچر بھی دیا۔ جس میں صدر جمہوریہ، نائب صدر، وزرا اور پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ارکان، پولیس اور قومی دفاع کے عہدیداراور سکالرز شریک تھے۔

شیئر: