Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقے بدھ سے جمعے تک گرد آلود طوفان کی زد میں ہوں گے؟

کئی مقامات پر حد نظر محدود یا مکمل طور پر ختم ہوجائے گی( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’مملکت کے بیشتر علاقوں کا موسم  بدھ سے اتوار27 فروری تک غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ بدھ سے جمعے تک گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی۔ تبوک، مکہ ، مدینہ منورہ، الجوف، حدود شمالیہ، حائل، القصیم اور ریاض ریجن متاثر ہوں گے۔‘
علاوہ ازیں الشرقیہ اور نجران کے شمالی علاقے جبکہ عسیر اور باحہ کے مشرقی علاقے بھی گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوں گے۔ 
قومی مرکز نے بتایا کہ ’گرد آلود طوفان کی وجہ سے ان علاقوں میں مختلف مقامات پر حد نظر محدود یا مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔‘
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’بدھ اور جمعرات کو تبوک اور اس کی 8 کمشنریوں، الجوف اور اس کی چار کمشنریوں، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کی 7،7 کمشنریوں بوندا باندی کا امکان ہے۔‘
قومی مرکز نے بتایا کہ ’جمعرات اور جمعے کو حائل اور اس کی بیشتر کمشنریوں، حدود شمالیہ اور اس کی تین کمشنریوں، ریاض اور اس کی چھ کمشنریوں، الشرقیہ اور اس کی تین کمشنریوں، قصیم اور اس کی بیشتر کمشنریوں میں بارش متوقع ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’بدھ سے جمعے تک مملکت کے بیشتر مقامات پر بدھ اور جمعرات کو دن کے وقت موسم گرم ہوگا جبکہ جمعرات کی رات سے جمعے کی صبح تک بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کم رہنے کا امکان ہے۔‘

شیئر: