Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایسے دلکش نظارے کہیں نہیں دیکھے‘ الباحہ میں حد نگاہ تک گہری دھند

سعودی عرب میں ان دنوں موسمِ خزاں سے لطف اندوز ہونے کےلیے اندروں مملکت سے بڑی تعداد میں لوگ پہاڑی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔
الباحہ ریجن میں ہرجگہ قدرت کے دلکش نظارے سیاحوں کے لیے دلکشی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

دن کے وقت پہاڑ کی چوٹی پر چھائی گہری دھند فطری مناظر کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیتی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الباحہ ریجن کے پہاڑی علاقے کے تفریحی مقامات جن میں رغدان، الامیر حسام ، عقبہ الباحہ ان دنوں کہر کی چادر میں لپٹے ہوئے ہیں۔
 ایسے میں وزیٹرز کی بڑی تعداد ان مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ان لمحات کو ہمیشہ کےلیے یادگار بنانے کےلیے انہیں اپنے کیمروں میں قید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہاں آنے والے سیاحوں کا کہنا تھا ’اتنے دلکش نظارے انہوں نے کہیں اور نہیں دیکھے، حد نگاہ تک گہری دھند اورگہرمیں چھپا سبزہ بہت دلکش منظر پیش کرتے ہیں۔‘
گزشتہ ہفتے سکولوں کی تعطیلات میں بڑی تعداد میں مقامی سیاح الباحہ ریجن کی سیر کےلیے آئی  اور وہ خوبصورت یادیں لے کر گئے۔

 

شیئر: