Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کی ’کوبرا 2022 ‘ مشقوں میں شرکت کی تیاریاں مکمل

فضائیہ کی مشقیں آئندہ ماہ برطانیہ میں ہونگی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈرمیجرجنرل طلال بن سلیمان الغامدی نے مغربی سیکٹر میں شاہ فہد ایئربیس کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمانڈرنے آئندہ ماہ برطانیہ میں ہونے والی فضائی جنگی مشقیں ’کوبرا2022 ‘ میں شرکت کرنے والے یونٹس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
سبق نیوز کے مطابق برطانیہ کے کونبی ایئربیس میں آئندہ ماہ مشترکہ فضائی مشقوں میں سعودی شاہی فضائیہ بھی شرکت کرے گی۔ مشترکہ مشقوں میں شاہی فضائیہ کے فائٹریونٹس جدید ترین لڑاکا طیارے ’ٹائفون‘ کے ساتھ شرکت کریں گے۔
ڈپٹی کمانڈرالغامدی نے آئندہ ماہ مشقوں میں شرکت کرنے والے فوجیوں سے ملاقات کی بعدازاں گروپ کے کمانڈرکرنل فہد بن محند الراجحی نے انہیں مشقوں کے حوالے سے کی جانے والی تیاروں کے بارے میں آگاہ کیا۔

مشقوں کا مقصد باہمی تجربات سے مستفیض ہونا ہے(فوٹو، وزارت دفاع ٹوئٹر)

میجرجنرل طلال الغامدی نے مشقوں میں شرکت کے لیے جانے والے یونٹس سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کی مشقوں پربھرپورتوجہ دی جائے تاکہ ان سے درست طورپرمستفیض ہوسکیں ۔
انہوں نے مشقوں میں شرکت کے لیے جانے والوں کو کورونا وائرس سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کی ہدایات بھی کی ۔
دوسری جانب مشقوں میں شرکت کرنے والے گروپ کے کمانڈرکرنل فہد الراجحی نے کہا کہ آئندہ ماہ برطانیہ میں ہونے والی فضائیہ کی مشقیں ’کوبرا2022 ‘ میں شرکت کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف نوعیت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

شیئر: