Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کی فوٹو گرافی، ’ہر دن کچھ نیا نظر آتا ہے‘

’کوشش یہی ہوتی ہے کہ تصویر سے کوئی نہ کوئی پیغام جائے‘ (فوٹو: العربیہ)
سعودی فوٹو گرافر محمد الدھاسی جو 10 سال سے مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام کی پیشہ وارانہ فوٹو گرافی کر رہے ہیں، نے کہا ہے کہ وہ جب بھی کوئی تصویر بناتے ہیں ان کی خواہش اور کوشش یہی ہوتی ہے کہ اس تصویر سے کوئی نہ کوئی پیغام جائے۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’مکہ اور حرم کی تصاویر اور وہاں اسلامی فن تعمیر کے اچھوتے پہلوؤں کی عکاسی درحقیقت پوری دنیا کے لیے امن کا پیغام رکھتی ہے۔‘

مسجد الحرام کا ہر منظر ایک الگ کہانی پیش کرتا ہے۔ (فوٹو: العربیہ)

محمد الدھاسی نے کہا کہ ’یہاں ہر دن کچھ نہ کچھ نیا نظر آتا ہے۔ کبھی تو حرم شریف کے جمالیاتی مناظر، زائرین کی روح پرور کیفیات کی تصویر کشی کرتے ہوئے حیرت میں پڑ جاتا ہوں کہ کس کو کس پر ترجیح دی جائے۔‘
انہوں نے کہا کہ’ وہ جو بھی تصویر لیتے ہیں دوسری سے مختلف ہوتی ہے۔ مسجد الحرام کا ہر منظر ایک الگ کہانی پیش کرتا ہے۔ ان میں سے بعض مناظر تو حیرت میں ڈالنے والے ہیں کیونکہ ان میں پر منظر کی الگ تفصیلات ہیں اور ہر منظر کی روحانی کیفیات دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔‘
محمد الدھاسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے چاند اور سورج کعبہ کے اوپر آنے اور بارش کے مناظر بھی کیمرے میں محفوط کیے ہیں۔

شیئر: