Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون کا سکول کینٹین سے کامیاب تاجر بننے کا سفر

سعودی عرب میں خواتین کے لیے کاروبار کے بہت سے مواقع ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی خاتون سلوی سلیمان نے اپنی قوت ارادی اور عزم کی بدولت کامیاب تاجر بننے کا خواب پورا کیا ہے۔
سلوی سلیمان نے اپنے سفر کا آغاز ایک سکول کی کینٹین میں معمولی ملازم کے کام سے کیا تھا جہاں اس کی آمدنی 500 ریال سے زیادہ نہیں تھی، اب وہ 30 ہزار ریال ماہانہ کما رہی ہیں۔ ملبوسات کے شو روم کی مالک ہیں۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سلوی سلیمان نے کہا کہ ’سعودی عرب میں خواتین کے لیے کاروبار کے بہت سے مواقع ہیں۔ ضروری نہیں کہ خواتین ملازمت ہی کریں وہ کامیابی کے ساتھ تجارت بھی کر سکتی ہیں۔‘
سلوی نے بتایا کہ ’میں پانچ برس قبل جازان ریجن کی ابوعریش کمشنری میں سکول کینٹین میں ملازم تھی اور معمولی تنخواہ پر کام کر رہی تھی۔ ماہانہ 500 ریال سے زیادہ نہیں مل رہے تھے۔ اسی دوران ابو عریش میں ایک دکان کرائے پر حاصل کی اور ملبوسات کا کاروبار شروع کیا۔‘
سعودی خاتون نے بتایا کہ ’سماجی خدمات کے ادارے نے کاروبار میں مدد کی۔ اسی دوران انہیں ایک کاروباری ادارے کے تعاون سے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں داخلہ مل گیا اور یوں راستے کی رکاوٹیں دور ہوتی گئیں۔

شیئر: