Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جدہ میں ٹرکوں کے گزرنے کے لیے تین ٹریک مختص

ٹرک چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت جدہ سے گزر سکیں گے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اٹھارٹی نے کہا ہے کہ’ روڈ سیکیورٹی ادارے کے تعاون سے جدہ میں مصروف اوقات کے دوران ٹرکوں کے گزرنے کے لیے تین ٹریک مختص کیے گئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ’ یہ انتظام ٹرکوں کو آنے جانے میں سہولت فراہم کرنے، شہروں سے گزر کر اپنی منزل تک پہنچنے میں حائل رکاوٹ دور کرنے، سامان لادنے کا دورانیہ کم کرنے اور ٹرکوں پر عائد پابندی میں نرمی کے لیے کیا گیا ہے‘۔
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’جدہ شہر سے ٹرک تین ٹریک سے گزر سکتے ہیں۔ ان کی نشاندہی کردی گئی ہے‘۔
نئے انتظام کے تحت ٹرک چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت جدہ سے گزر سکیں گے البتہ الجمجوم کمشنری ٹریک اور اس حوالے سے وقت کی پابندی مستثنی ہو گی‘۔
’الجمجوم کمشنری ٹریک روزانہ صبح چھ سے رات نو بجے تک استعمال کیا جاسکے گا‘۔

شیئر: