Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی پیرس میں فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات

امن واستحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو پیرس میں فرانس کے  وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق سرکاری مذاکرت میں فرانس اور سعودی عرب کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
فرانس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی اہم حالات اور امن واستحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا  ہے۔
علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں رونما ہونے والی تبدلیوں پر موقف کا تبادلہ کیا جبکہ یمن کی تازہ صورتحال بھی زیر بحث آئی ہے۔
وزرائے خارجہ نے یمنی بحران کے جامع سیاسی حل تک رسائی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
اس حوالے سے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی کی کوششیں بھی زیر بحث آئی ہیں۔ دونوں ملکوں کی خواہش ہے کہ یمنی بحران کا حل خلیجی فارمولے جامع قومی مکالمے کی قراردادوں سلامتی کونسل کی 2216 سمیت تمام قراردادوں کی بنیاد پر کیا جانا ضروری ہے۔
فرانس نے سعودی عرب کی طرف سے پیش کردہ امن اقدام کی مکمل حمایت کی اور کہاکہ حوثیوں کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائل حملوں کی پوری قوت سے مذمت کرتے ہیں۔
ملاقات میں ایران کا ایٹمی پرواگرام بھی زیر بحث آیا ۔اس حوالے سے اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے کسی بھی معاہدے میں تہران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکے جانے کا نکتہ بھی شامل کیا جائے۔

حوثیوں کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہیں (فوٹو ایس پی اے)

فرانس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امن کے استحکام اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور دونوں مکوں کے قائدین کے رجحانات کو یکجہتی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
 وزرائے نے لبنان کے حالات لبنانی عوام کو درپشی مشکلات اور سحت انسانی اور معاشی بحران کے اثرات پر بھی بات چیت کی ہے۔
فریقین  نے لبنانی عوام کی مدد کےلیے متعدد انسانیت نواز منصوبوں کی فنڈنگ سے اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے مملکت اور فرانس دونوں مل کر امدادی مہم چلائیں گے۔
سعودی عرب اور فرانس نے یوکرین کے حالیہ بحران سے مختلف تبدلیوں اور بحران سے متعلق حالات نیز باہمی دلچسپی کے موضوعات پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا ہے۔

شیئر: