Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کراچی میں گھر کے اندر لٹنے والے شہری کی بےبسی اور ڈاکوؤں کی ہمت‘ کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سٹریٹ کرائم سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر ماضی میں شئیر ہوتی رہی ہیں تاہم حالیہ دنوں میں سوشل ٹائم لائنز پر ایسے مواد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
فیس بک، ٹوئٹر سمیت سوشل پلیٹ فارمز پر کراچی میں جرائم سے متعلق مناظر کی کثرت کو بہت سے مقامی افراد جرائم میں اضافے کی علامت قرار دیتے ہیں۔
منگل کے روز ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے شیئر کرنے والوں کے مطابق ’گھر کے اندر موجود شہری کو ڈاکو لوٹ گئے ہیں۔‘
ویڈیو شیئر کرنے والے سید فیصل حسین نے اسے کراچی کے علاقے سعود آباد میں ہونے والی ڈکیتی بتایا ہے۔
ایک منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو پر درج تاریخ اور وقت کے مطابق واقعہ پیر 28 فروری کو دن ساڑھے بجے پیش آیا ہے۔
 
ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے متعدد افراد نے پیپلزپارٹی رہنما اور کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کو مینشن کیا تو ان سے پوچھا کہ کیا یہ ڈرامے کی شوٹنگ ہو رہی ہے؟

’کیا کوئی امن عامہ کی بگڑتی صورتحال کو دیکھ رہا ہے‘ لکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری مہوش اعجاز نے اسے ’نیا دن اور کراچی میں ایک اور خوفناک واقعہ‘ سے تعبیر کیا۔

شہر میں مسلسل جرائم پر تبصرہ کرنے والوں نے سندھ کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی کی قیادت کو مینشن کرتے ہوئے طنز کیا تو لکھا کہ ’سندھ میں امن عامہ کی بہترین صورتحال پر شکریہ۔‘

 
کراچی میں گزشتہ چند روز کے دوران کورنگی کاز وے پر متعدد ڈاکوؤں کی جانب سے گاڑیاں روک کر کئی افراد سے نقدی اور قیمتی سامان چھیننے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں مردوخواتین سے موبائل وغیرہ چھینے جانے کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی رہی ہیں۔
 

شیئر: