Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسیب حمید ، ایلسٹر کک سے زیادہ بہتر کھلاڑی

لندن... انگلینڈ کے فاسٹ جیمز اینڈرسن کو توقع ہے کہ ابھرتے ہوئے اسٹار کھلاڑی حسیب حمید سابق کپتان اور موجودہ بیٹسمین ایلسٹر کک سے زیادہ بہتر ریکارڈ بریکر ثابت ہونگے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وہ انگلینڈ کا چمکتا ہوا ستارہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس سال نومبر میں ایشز کے دورے میںبھی ٹیم میں حسیب کی شمولیت کی حمایت کی۔ انہو ںنے یہ امکان مسترد کردیا کہ سابق کپتان ایلسٹر کک لنکا شائر کیخلاف اوپنگ کریں گے۔ حسیب حمید ان دنوں معمولی زخمی ہیں ، پچھلے دنوں فیلڈنگ کے دوران ان کی انگلی زخمی ہوگئی تھی۔ خیال ہے کہ وہ جلد فٹ ہوجائیں گے۔ اینڈرسن نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ حمید طویل مدت تک ٹیسٹ ٹیم میں کامیابیاں سمیٹیں گے۔ 
 

 

شیئر: