Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گردو غبار سے بچاؤ کے لیے وزارت صحت کے چھ مشورے کیا ہیں؟

انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھر سے نکلا جائے (فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت صحت نے گردو غبار سے  بچاؤ کے لیے چھ نکات بیان کیے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ غبار سے ماحولیاتی آلودگی پھیلتی ہے اور اس سے کئی نقصانات ہوتے ہیں۔ غبار میں مائیکروب اور جراثیم کے عناصر شامل ہوتے ہیں۔ ان سے انسانی صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔
وزارت صحت نے  مشورہ دیا کہ ’گھر کے دروازے اور کھڑکیاں اچھی طرح سے بند کرلیں، معیاری حفاظتی ماسک استعمال کریں اور انہیں بدلتے رہیں۔‘
 انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکلیں اور خود کو ممکنہ حد تک غبار لگنے سے بچائیں، گھر میں دمہ سپرے رکھیں ضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔‘
وزارت صحت نے کہا کہ ’دمہ سپرے ڈاکٹر کے مشورے پر ہی استعمال  کیا جائے۔ اگر سانس کی تکلیف شدید ہو اور سپرے سے آرام نہ آئے تو ایسی صورت میں قریب ترین ایمرجنسی وارڈ سے رجوع کیا جائے۔‘
واضح رہے کہ جمعے کو سعودی دارالحکومت ریاض گردو غبار کے شدید طوفان کی زد میں رہا۔ گردو غبار کے باعث دن میں بھی رات کا گمان ہورہا تھا۔ اس حوالے سے موسمیات کے قومی مرکز نے احتیاطی تدابیر کی پابندی کو ضروری قرار دیا تھا جبکہ محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو ہیڈ لائٹس آن رکھنے اور احتیاط سے ڈرائیونگ کا مشورہ دیا تھا۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: