Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقے بدھ کو گرد وغبار کی لپیٹ میں

 گرد آلود تیز ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگی(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ کو مملکت میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ بدھ کو جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات پر گرد آلود تیز ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگی۔ اس کے بعد بارش بھی ہوگی‘۔
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ’ مملکت کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں بھی گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود رہے گی۔ آندھی کا سلسلہ نجران تک پھیل جائے گا جبکہ بحیرہ احمر کا ساحلی روڈ بھی اس کی لپیٹ میں ہوگا۔‘ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ بدھ مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ مدینہ منورہ اور سب سے کم درجہ حرارت  14 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے‘۔

شیئر: