Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گرد وغبار کا شدید طوفان، دن میں رات کا گماں

مملکت کے مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلتی رہی۔ ( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جمعے کو گردوغبار کے شدید طوفان کی زد میں رہا ہے۔
 گرد و غبار کے طوفان سے دن میں رات کا گمان ہورہا تھا۔
 سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ جمعے کو ریاض سمیت مملکت کے مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلتی رہیں‘۔ 
’ ہوا کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ ریکارڈ کی  گئی جس کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی‘۔ 

 ہوا کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ ریکارڈ کی  گئی( فوٹو عرب نیوز)

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’ حراب موسم میں احتیاطی تدابیر کی پابندی اشد ضروری ہے۔ محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو ہیڈ لائٹس آن رکھنے اور احتیاط کا مشورہ دیا ہے‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے موسمیات کے قومی مرکز میں وسطی علاقے کے ڈائریکٹر عایض البلوی نے کہا کہ ’سنیچر کو دن میں گردو غبار کےطوفان کی شدت میں بتریج کمی آئے گی‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ ’الشرقیہ اور ریاض میں  ہوا کی رفتا  ہر 20 منٹ میں  45 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے‘۔ 

سنیچر سے درجہ حرارت میں کمی آنے لگے گی(فوٹو عاجل)

عایض البلوی نے کہا کہ’ سنیچر سے درجہ حرارت میں کمی آنے لگے گی اور موسم بہار کے آخر تک درجہ حرارت بڑھنے لگے گا‘۔ 
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ’ شہری اور مقیم غیر ملکی ویک اینڈ پر پکنک مقامات پر جانے سے گریز کریں، آئندہ چند دنوں تک خراب موسم کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

شیئر: