انڈیا نے ویمنز ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے کر اپنے میگا ایونٹ کی شروعات جیت کے ساتھ کی ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ ماؤنگنائی میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ سے پہلے اور بعد میں دونوں ممالک کی خواتین کھلاڑیوں سے زیادہ سوشل میڈیا پر صارفین پاکستان کی کپتان بسمہ معروف کی شیرخوار بیٹی فاطمہ اور انڈین کھلاڑیوں کے محبت بھرے لمحات پر گفتگو کرتے نظر آئے۔
مزید پڑھیں
-
غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان انڈیا سے بہتر کیوں لگا؟Node ID: 649756
-
چاہتے ہیں انڈیا بھی پاکستان کرکٹ کھیلنے آئے: فواد چوہدریNode ID: 649811
-
ویمنز ورلڈکپ: انڈیا نے پاکستان کو شکست دے دیNode ID: 650351
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بسمہ معروف اپنی بیٹی کو کندھے سے لگائے کھڑی ہیں اور انڈین خواتین کھلاڑی ان کے ارد گرد جمگھٹا لگائے کھڑی ہیں اور فاطمہ سے بات چیت کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
This video ..
#INDvPAK #INDvSL #PAKvIND #PAKvAUS#CWC22 #Peshawarblast pic.twitter.com/VuoCOGyzKW
— Dhruba Jyot Nath (@Dhrubayogi) March 6, 2022