Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپال ،پاک فوج کا ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل لاپتہ

اسلام آباد.. پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ کرنل محمد حبیب طاہر نیپال میں لاپتہ ہوگئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ کرنل حبیب نیپالی ضلع روپان کے علاقے لمینی میں 2دن سے لاپتہ ہیں۔ وزارت خارجہ نے کرنل حبیب کی گمشدگی کا معاملہ نیپالی حکومت کے ساتھ اٹھا یا ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ مسلسل رابطے میں ہے۔ترجمان نے بتایا حبیب طاہر کی گمشدگی کی اطلاع ان کے اہل خانہ نے دی تھی۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق حبیب طاہر نے چند ماہ قبل اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اپنا سی وی لوڈ کیا تھا جس کے بعد ہندوستانی ویب سائٹ اور برطانیہ سے آنیوالی کال کے ذریعے رابطہ کرکے ملازمت کے لئے نیپال بلایا گیا جہاں وہ لاپتہ ہوگئے۔ ابتدائی تفیش سے پتہ چلاکہ جس ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا وہ بند ہے جبکہ برطانیہ سے آنیوالی کال بھی جعلی نکلی۔

 

شیئر: