Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ کے النکاسہ محلے کو مسمار کرنے کا دوسرا مرحلہ جاری  

منصوبے کے تحت 2ہزار3 عمارتوں کوگرایا جائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ کے علاقے ’نکاسہ‘ میں کچی آبادی کومنہدم کا کرنے سلسلہ جاری ہے۔ ترقیاتی منصوبے کے تحت مجموعی طورپر2 ہزار3 عمارتوں اور مکانوں کو گرایا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نکاسہ محلے میں جاری منصوبہ دومرحلوں پرمشتمل ہے جس کے پہلے مرحلے کا آغاز یکم فروری 2022 کو کیا گیا تھا۔
رائل کمیشن فارمکہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’النکاسہ‘ محلےکے انہدام کا پہلا مرحلہ 24 فروری کو مکمل ہوجائے گا جس میں679 مکانوں کوگرایا جائے گا۔
پہلے مرحلے کے تحت اب تک 80 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے جس میں 537 مکانوں کوگرانے کے بعد باقی 20 فیصد علاقے پرکام جاری ہے۔

مکانوں کو گرانے کا دوسرا مرحلہ 24 مارچ کو مکمل ہوجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)

انہدام کے دوسرے مرحلے کا آغاز 12 فروری 2022 کو کیا گیا تھا جو24 فروری تک جاری رہے گا۔ دوسرے مرحلے میں 1330 عمارتوں اور مکانوں کوگرایا جائے گا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے کے تحت اب تک 201 عمارتوں اور مکانوں کو گرایا جاچکا ہے۔
النکاسہ محلے میں اب تک مجموعی طورپر2 ہزار3 عمارتوں اور مکانوں میں سے 738 کو گرایا جاچکا ہے۔
واضح رہے مکہ مکرمہ کے النکاسہ محلے کا شمار غیر منظم علاقوں میں ہوتا ہے جہاں منظم طریقے اور منصوبہ بندی کے بغیر مکانات تعمیر کیے گئے تھے۔

شیئر: