Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خودکارچالان سسٹم سے حادثات میں کمی

مشرقی ریجن میں ٹریفک سلامتی کمیٹی کے سیکریٹری عبداللہ الراجحی نےکہا ہےکہ خودکار چالان سسٹم کی وجہ سے مملکت بھر میں ٹریفک حادثات سے ہونے والی اموات میں  13 فیصد تک کمی ہوئی۔ اس سے قبل  2021 میں حادثات سے اموات  کا تناسب  15.5 فیصد ریکارڈ کیا گیاتھا۔ 
الاخباریہ چینل کے سپیشل پروگرام ’نشرۃ النھار‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے الراجحی نے کہا کہ ہمارا ہدف یہ ہے سابقہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ٹریفک حادثات سے  ہونے والی اموات کی شرح میں مزید کمی ہو۔ 
الراجحی نے کہا کہ خودکار چالان سسٹم کے خوشگوار نتائج کا سہرا وزیر داخلہ اور مملکت کے تمام ریجنوں کے  گورنروں کوجاتا ہے۔
 مملکت کے تمام علاقوں اور کمشنریوں میں ٹریفک سلامتی کمیٹیاں مستعدی سے کام کررہی ہیں۔ انہی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ٹریفک حادثات اور ان سے ہونے والی اموات کی شرح  ہر سال کم ہوتی جارہی۔

شیئر: