Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین میں امریکی صحافی قتل، دوسرا زخمی

ہلاک ہونے والے صحافی کے بیگ سے نیویارک ٹائمز کا کارڈ ملا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
یوکرین کے دارالحکومت کیئف کے مضافات میں ایک امریکی صحافی کو قتل کر دیا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو یوکرینی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے ارپن میں ایک امریکی صحافی برینٹ ریناڈ کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔
طبی کارکنان اور عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک اور امریکی صحافی زخمی بھی ہوا ہے۔
ایک یوکرینی رضاکار سرجن ڈینیلو شیپوالو کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں امریکی صحافی فوراً موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
جس کار میں امریکی صحافی سفر کر رہے تھے اس میں ایک یوکرینی بھی تھا جو اس حملے میں زخمی ہوا ہے۔
ان کے مطابق انہوں نے دوسرے زخمی صحافی کو طبی امداد دی ہے۔
ہلاک ہونے والے صحافی کے بیگ سے نیویارک ٹائمز کا کارڈ ملا جس کے بعد کہا گیا کہ وہ نیویارک ٹائمز کے لیے کام کر رہے تھے۔
تاہم امریکی اخبار نیویار ٹائمز کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے صحافی نے ماضی میں نیویارک ٹائمز کے لیے کام کیا تھا لیکن اس وقت وہ اخبار کی کسی اسائمنٹ پر نہیں تھے۔
دونوں امریکی صحافی ارپن چھوڑنے والے پناہ گزینوں کی فوٹیجز بنانے گئے تھے۔ دونوں صحافیوں پر ایک چیک پوسٹس کراس کرنے کے بعد فائرنگ کی گئی۔

شیئر: