Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے مارب میں حوثیوں کے اہداف پر حملے جاری

حوثیوں کے ٹھکانوں پر 11 ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے ہیں( فوٹو سبق)
عرب اتحاد برائے یمن کے مارب اور اس کے قریب حوثی ملیشیا کے اہدف پر حملے جاری ہیں۔
چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 11 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے پیرکو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 6 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں‘۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد برائے یمن کی جانب سے مارب اور اس کے قریب حوثی ملیشیا کے اہداف کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شیئر: