Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور اردن کی مشترکہ مشقوں ’سحاب 4‘ کا آغاز

پہلے مرحلے میں لیکچرز اور نظریاتی ٹریننگ ہوگی(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی عرب کے شمال مغرب میں ’سحاب 4‘ کےعنوان سے سعودی اردنی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی  اے کے مطابق افتتاحی تقریب میں شمال مغربی ریجن کے کمانڈر میجر جنرل حسین القحطانی اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے کئی اعلی افسران شریک ہوئے ہیں۔ 
میجر جنرل حسین القحطانی نے کہا کہ ’اردنی افواج کے شکر گزار ہیں جو مشقوں سے قبل ہر مرحلے میں ساتھ رہیں۔ منصوبہ بندی اور تیاری کی تفصیلات طے کرنے میں اردنی افواج نے ساتھ دیا ہے‘۔ 
مشقوں کے کمانڈر انجینیئر ملفی آل زاھر نے کہا کہ’ مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ منصوبہ بندی کا معیار بلند کرنا اور متعلقہ سرکاری و سیکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانا خصوصا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے اثرات سے بچاؤ کی موثر تدابیر کرنا ہے‘۔ 
انجینیئر ملفی آل زاھر نے کہا کہ’ ان مشقوں سے شریک دستوں کی استعداد مزید بہتر ہوگی۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحہ کے اثرات سے نمٹنے کے سلسلے میں شریک دستے اپنی ذمہ داری کو بہتر شکل میں سمجھ  سکیں گے‘۔
انہوں نےکہا کہ ’مشقیں دو مرحلوں میں ہورہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں لیکچرز اور نظریاتی ٹریننگ ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحہ سے دفاع کی فیلڈ مشقیں ہوں گی‘۔ 

شیئر: