Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی ممالک کی سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ مشقیں جاری

’مشترکہ مشقوں میں خلیجی ممالک کی مختلف فورسز کو نئے ہنر سکھائے جا رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جی سی سی ممالک کی سیکیورٹی فورس کی مشترکہ مشقیں سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں جاری ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشترکہ مشقوں میں خلیجی ممالک کی مختلف فورسز کو نئے ہنر سکھائے جا رہے ہیں۔
مشترکہ مشق کی سربراہ جنرل شایع بن سالم الودعانی نے کہا ہے کہ ’مشترکہ مشقوں میں جرائم کے انسداد اور مختلف سیکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون کے علاوہ مختلف فرضی کیسز کے ساتھ معاملہ کرنے کا ہنر سکھایا جا رہا ہے‘۔
’مسلح افراد کو انتہائی مشکل اور بحرانی حالات میں معاملہ کرنے کے علاوہ مسلح کارروائیوں میں نشانہ بازی اور مجرموں کو قابو کرنے کے فن سے بھی آشنا کیا جارہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’خلیجی ممالک کی فورسز کے درمیان تعاون اور تجربات کے تبادلے کے علاوہ مشترکہ مفادات کے حصول کی بھی مشق دی جارہی ہے۔

شیئر: