Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں میں طلبہ کے درمیان سماجی فاصلہ ختم کرنے کا فیصلہ

’کلاس رومز، نماز کی ادائیگی اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی سماجی فاصلہ ختم کیا جائے گا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت تعلیم نے سال رواں کے دوران تیسرے تعلیمی سیشن میں طلبہ میں سماجی فاصلہ ختم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تیسرے سیشن کی گائیڈ بک میں کہا گیا ہے کہ ’کلاس رومز، نماز کی ادائیگی اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی سماجی فاصلہ ختم کیا جائے گا‘۔
وزارت تعلیم نے تمام سکولوں کو صبح اسمبلی بحال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزارت تعلیم نے پہلے اور دوسرے سیشن کے دوران منظور شدہ ضوابط پر عمل درآمد منسوخ کر دیا ہے۔ 
واضح رہے کہ وزارت تعلیم کی طرف جاری تعلیمی جدول کے مطابق اتوار 20 مارچ سے تمام سکول کھل جائیں گے۔ 
 

شیئر: