Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو امارات، قطر اور کویت کی قیادت کے تہنیتی پیغامات

کامیاب طبی معائنے پر مبارکباد دی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کامیاب طبی معائنے پر متحدہ عرب امارات اور کویت کی قیادت نے مبارکباد دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان، نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال ریاض میں طبی معائنے کی کامیابی پر تہنیتی پیغامات ارسال کیے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شاہ سلمان کو پائدار صحت و عافیت سے نوازے۔ سعودی عرب اور اس کی عوام ، ان کی حکیمانہ قیادت میں مزید ترقی، خوشحالی اور امن و امان کا سفر طے کرتے رہیں۔ 
 امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے شاہ سلمان کے نام تہنیتی پیغام میں مبارکباد دی۔
امیر کویت نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے عوام، شاہ سلمان کی قیادت میں مزید ترقی وخوشحالی کا سفر طے کریں۔ 
 کویتی ولی عہد شیخ مشعل  الاحمد اورکویتی وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے بھی تہنیتی پیغام ارسال کیے ہیں۔
امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے تہنیتی پیغام میں شاہ سلمان کے لیے پائدار اور مکمل صحت و عافیت کی آرزو ظاہر کی ہے۔ 
نائب امیر قطر شیخ عبداللہ بن حمد آل ثانی اور وزیراعظم و وزیر داخلہ  شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز آل ثانی نے بھی تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

شیئر: