Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں 10 ٹریفک خلاف ورزیوں پر 100 سے 500 درہم تک جرمانہ

گاڑی میں سگریٹ نوشی اور کھانے پینے پر 200 درہم جرمانہ ہے (فوٹو: خلیج ٹائمز)
ابوظبی ٹرانسپورٹ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ابوظبی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سب سے زیادہ 10 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ ان پر اب 100 درہم سے 500 درہم تک کے جرمانے ہیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ٹرانسپورٹ سینٹر نے سوشل میڈیا کے اپنے پیج پر آگاہی مہم کے تحت خلاف ورزیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ 
ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ تین خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں پر 100 درہم تک جرمانہ ہے۔ ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی کسی بھی گاڑی سے آتشگیرمواد منتقل کرنا، ہتھیار گاڑی میں رکھنا، معذوروں کے لیے مختص مقامات پر گاڑی پارک کرنا یا ان کے  لیے مختص نشستیں کسی اور کی طرف سے استعمال کرنا۔ یہ تین خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں سے کسی ایک کے ارتکاب پر 100 درہم جرمانہ  ہے۔
ٹرانسپورٹ سینٹر نے بتایا کہ چارخلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں سے کسی کے بھی ارتکاب پر 200 درہم جرمانہ ہوگا۔ گاڑی میں سگریٹ نوشی، کھانا پینا اور چیونگ گم چبانا، کرایہ نہ دینا اور موٹر سائیکل کو بسوں میں غیر مقررہ طریقے سے داخل کرنا، ان چار خلاف ورزیوں پر سے کسی ایک ارتکاب پر 200 درہم جرمانہ ہے۔ 
ٹرانسپٹورٹ سینٹر نے بتایا کہ دس خلاف ورزیوں میں سے تین ایسی ہیں جن میں سے کسی ایک کے ارتکاب پر 500 درہم جرمانہ ہوگا۔

تین خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن پر 500 درہم جرمانہ ہے۔ (فوٹو ابوظبی ٹرانسپورٹ سینٹر)

سینٹر نے بتایا کہ کسی بھی مسافر کا دوسرے مسافر کو بس ٹکٹ فروخت کرنا یا خریدنا، سواری میں جان بوجھ کر مسافروں کو پریشان کرنا، پرسکون نہ رہنا اور ڈرائیور کی توجہ اس کے کام سے ہٹاتے رہنا۔ یہ تین خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں سے کسی ایک کے ارتکاب پر 500 درہم کا جرمانہ ہوگا۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: