Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: 2 ملین درہم کا سونا چوری کرنے والا ہانگ کانگ کا گروہ گرفتار

دبئی (نیوز ڈیسک) دبئی پولیس نے2 ملین درہم کا سونا اور زیورات چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ دبئی پولیس کے سربراہ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے بتایا ہے کہ زیورات چوری کرنے والے گروہ نے کارروائی سے پہلے بھرپور تیاری کررکھی تھی۔ گروہ سونا فروخت کرنے والی دکان کا تالہ توڑ کر زیورات لے کر فرار ہوگیا تھا۔ پوری کارروائی 31 سیکنڈ میں مکمل کرلی گئی۔ گروہ کے افراد نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔ انتہائی مہارت سے ہر آدمی نے اپنے حصہ کا کام کیا۔ اس کے باوجود دبئی پولیس نے 24 گھنٹے کی مختصر مدت میں گروہ کو گرفتار کرلیا۔ گروہ کے افراد کا تعلق ہانگ کانگ سے بتایاگیاہے۔ وہ 16 مارچ کو وزٹ ویزے پر دبئی آئے تھے اور اس کے بعد ایک خلیجی ملک میں چلے گئے۔ پھر یکم اپریل کو دوبارہ آئے اور5 دن کے بعد کارروائی کی۔ چوری کئے جانے والے سونے کو گروہ نے انتہائی مہارت سے پگھلا دیا تھا۔ پولیس نے گرفتاری کے وقت چوری شدہ سونا بھی برآمد کرلیا۔

شیئر: