Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 386 نئے کیسز

امارات میں کورونا ویکسین کی 2 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ (فوٹو البیان)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 386 نئے مصدقہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے کیسز ریکارڈ پرآنے کے بعد وبا سے متاثرین کی کل تعداد  8 لاکھ 86 ہزار  684 تک پہنچ گئی۔
اماراتی خبررساں ادارے ’وام ‘کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے  دوران 1016 افراد شفا یاب ہوئے۔ جس کے بعد شفا پانےوالوں کی کل تعداد 8 لاکھ 55 ہزار  342 ہوگئی۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے ایک مریض کی موت واقع ہوئی جس سے مرنے والوں کی کل تعداد  2302 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 76 ہزار 447 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد مستقل بنیادو ں پر کم ہورہی ہے اور وبا کے اثرات کے حوالے سے معاشرے میں ٹھہراؤ آگیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 14 ہزار 906 ویکسین کی نئی خوراکیں دی گئیں جس کے بعد خوراکوں کی تعداد کل تعداد 2 کروڑ  43 لاکھ 82 ہزار  994 ہوگئی ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: