متحدہ عرب امارات میں جون 2025 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ پٹرول کی گذشتہ ماہ کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں جبکہ ڈیزل سستا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
امارات میں اکتوبر کےلیے پٹرول کے نرخ اس سال کی کم ترین سطح پرNode ID: 879621
-
امارات میں اپریل 2025 کے لیے پٹرول کے نرخ کیا ہیں؟Node ID: 887849
پٹرول سپر 98 کی قیمت 2.58 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے جو مئی میں بھی 2.58 درہم فی لٹرتھی۔
سپیشل 95 جون میں 2.47 درہم فی لٹر ملے گا۔ مئی میں بھی2.47 درہم فی لٹر دستیاب تھا۔
ای پلس کے نرخ 91 2.39 فی لٹر ہوں گے۔ مئی میں اس کی قیمت 2.39 فی لٹر تھی۔
ڈیزل کی نئی قیمت 2.45 درہم فی لٹر ہوگی۔ مئی میں ڈیزل 2.52 درہم فی لٹر میں دستیاب رھا۔
یاد رہے امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔