ان ایونٹس میں موسیقی، داستان گوئی، کھیل اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا جن کا عنوان ’عبق العطا‘ یا ’رِبنز آف گیوِنگ‘ ہے۔
اس تین روزہ پروگرام میں اکثر سرگرمیاں عربی زبان میں ہیں لیکن انہیں دیکھنے کے لیے کوئی بھی آ سکتا ہے۔
نمایاں تفریحات میں ’اثرا تھیئٹر‘ کے اندر ایک کنسرٹ کا انعقاد ہے جس میں مصر سے تعلق رکھنے والے عود بجانے کے ماہر اسلام القصبجی کی پرفارمنس بھی ہے جو کلاسیکی عربی موسیقی کو جدید انداز کے ساتھ انتہائی عمدگی سے یکجا کر دیتے ہیں۔
’اثرا‘ سینما میں جاپانی منگا کردار ’ماروکو چین‘ کی، جسے ’ماروکو الصغیرہ‘ بھی کہتے ہیں، مختلف صورتوں کو یکجا کر کے دکھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ جاپان کی خیالی فلم ’کیکیز ڈیلیوری سروس‘ دکھائی جائے گی جس کے ساتھ عربی سب ٹائٹل بھی ہوں گے۔
نمایاں تفریحات میں ’اثرا تھیئٹر‘ کے اندر ایک کنسرٹ کا انعقاد ہے (فوٹو: عرب نیوز)
ایک اور متحرک فلم جسے دکھائے جانے کا امکان ہے اس کا نام ’سلیق‘ ہے۔ یہ مختصر فلم تنہا رہنے والی ایک نانی کے بارے میں ہے جو بھرے برتن میں چاولوں کے ابل جانے اور برتن سے باہر گرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال سے نمٹ رہی ہیں۔
عید کے تہوار پر دیگر پیشکشوں میں تاریخی حج ٹریل کے ساتھ ساتھ 96 کلو میٹر لمبا راستہ بھی دیکھنے کو دستیاب ہوگا جو نسل در نسل سنائی جانے والی صبر اور فیاضی کی کہانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
عید کے موقع پر اس سینٹر میں داخلے کی کوئی فیس نہیں۔ البتہ کچھ ایونٹس کے لیے ٹکٹ خریدنے ہوں گے۔ عید الاضحی کی وجہ سے یہ سینٹر شام چار سے رات گیارہ بجے تک کھلا رہے گا۔