Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کی ملیر جیل سے 100 سے زیادہ قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع

جیل حکام کے مطابق ملیر جیل میں اس وقت تقریباً چھ ہزار قیدی موجود ہیں۔ (فوٹو: اے پی پی)
کراچی کی ملیر جیل سے 100 سے زیادہ قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوئے جبکہ فرار کے دوران قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
ڈی آئی جی جیل خانہ جات حسن سہتو کے مطابق قیدیوں نے نہ صرف پولیس پر تشدد کیا بلکہ اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا۔ واقعے کے بعد جیل کے اطراف وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ چکی ہے اور جیل کے اطراف سرچ آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم حتمی تعداد اور تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ شہریوں سے جیل کے اطراف جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

 

شیئر: