Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر جازان کا سیاحتی مقام ’وادی لجب‘ کا دورہ

گورنر سے وادی لجب میں نباتات کی افزائش کے قومی مرکز کی ٹیم نے ملاقات کی(فوٹو: ایس پی اے)
گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز نے  جمعرات کو الریث کمشنری کی ’وادی لجب‘ کا دورہ کیا۔ یہ سیاحوں کے یہاں پرکشش مانی جاتی ہے۔ 
 سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘کے مطابق گورنر جازان ان دنوں ریجن کی مختلف کمشنریوں کے دورے پر ہیں۔ 
گورنر جازان سے وادی لجب میں نباتات کی افزائش کے قومی مرکز کی ٹیم نے ملاقات کی۔ یہ ٹیم ایک طرف تو وادی میں نباتات کی افزائش کا کام کررہی ہے تو دوسری جانب ریگستان کی توسیع کو روک رہی ہے۔ اسی کے ساتھ وادی لجب کو خوبصورت بنانے میں بھی لگی ہوئی ہے۔ 
قومی مرکز کی ٹیم نے وادی لجب کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق فیلڈ جائزے کی تفصیلات پیش کیں۔  

وادی لجب میں جیولوجیکل پارک قائم کیاجائے گا(فوٹو: ایس پی اے)

گورنر جازان نے وادی لجب میں پہلے جیولوجیکل پارک کے قیام کا فیصلہ کیا۔ مملکت کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے تیرہ پارک قائم کیے جائیں گے۔ ان کا شمار بین الاقوامی جیولوجیکل پارکوں میں ہوگا۔ 
شہزادہ محمد بن ناصر نے جیولوجیکل پارک کی سکیموں پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام سنجیدگی سے کیا جائے اور وادی لجب کو سیاحوں کے لیے زیادہ سے زیادہ پرکشش بنایا جائے۔ یہ مملکت میں نمایاں ترین سیاحتی مراکز میں سے ایک ہے۔ 

شیئر: