Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا کے 105 نئے کیسز کی تصدیق

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا   105 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہلاکت ریکارڈ کی گئی۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مملکت کے مختلف ریجنز میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 49 ہزار373 ہو گئی ہے۔
مملکت میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کے روز جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 193 افراد کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد اب تک اس مہلک مرض سے 7 لاکھ 31 ہزار831 افراد ا اس مرض سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے اب تک 9 ہزار 25 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سے 220 کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
کورونا سے بچاو کےلیے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی بوسٹرڈوز سے مرض کا خطرہ کافی کم ہوجاتا ہے جبکہ ویکسین کی تیسری خوراک لگوانے سے کورونا کی تبدیل ہونے والی شکلوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بوسٹرڈوز سے وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے مملکت میں کورونا سے بچاو کے لیے سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو مفت ویکسین لگائی جاتی ہے ۔ وزارت صحت کی جانب سے ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں وزارت کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے 8 ماہ قبل ویکیسن کی دوسری خوراک لگوائی ہے انہیں چاہئے کہ وہ  تیسری خوراک جلد از جلد لگوا لیں

شیئر: