Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: کورونا کے  کیسز میں مزید کمی، 97 نئے مریض

اب تک 6 کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا سے متاثرین کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جمعرات کو کورونا کے 97 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے۔
  سبق ویب سائٹس نے وزارت صحت کےحوالے سے  کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صحت یاب ہونے والوں افراد کی تعداد 198 رہی جس کے بعد  اب تک اس مہلک وائرس سے 7 لاکھ 31 ہزار  638 شفایاب ہو چکے ہیں ۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ نئے کیسز ریکارڈ پر آنے کے بعد اب تک مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 49 ہزار 268 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہونے  کے بعد اب تک اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار  24 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اب تک انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں 223 افراد داخل ہیں ۔ مملکت کے تمام ریجنز میں  اب تک 6 کروڑ 21 لاکھ 39 ہزار 809 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: