Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں طیارے کے حادثے پر سعودی عرب کا اظہار افسوس

طیارے کے حادثے میں 133 مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے مسافر طیارے کے حادثے اور اس میں 133 مسافروں کی ہلاکت پر چین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ سعودی حکومت اس المیے پر چینی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑی ہے اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ 
یاد رہے کہ چینی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) کے مطابق چین کا مسافر طیارہ جس میں 132 افراد سوار تھے، جنوب مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
 چین کے سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی نے پیر کو صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’چین کا ایسٹرن ایئرلائنز کا بوئنگ 737 طیارہ ووژو شہر کے قریب گوانگسی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس سے پہاڑوں میں آگ لگ گئی تاہم ابھی تک ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔‘

شیئر: