Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سپرڈوم میں انٹرنیشنل حج اور عمرہ کانفرنس و نمائش کاافتتاح

کانفرنس میں 20 سے زیادہ ممالک کے وزرا شریک ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل  کی صدارت میں پیر کو انٹرنیشنل حج و عمرہ کانفرنس و نمائش کا افتتاح جدہ سپرڈوم میں ہوا ہے۔  
کانفرنس اور نمائش کا اہتمام وزارت حج و عمرہ ضیوف الرحمن پروگرام کے تعاون سے کررہی ہے۔ کانفرنس اور نمائش کا عنوان ’جدت کی طرف منتقلی‘ ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق خالد الفیصل نے نمائش کا دورہ کیا۔ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ ہمراہ تھے۔
کانفرنس میں  20 سے زیادہ ممالک کے وزرا شریک ہیں۔ 

زائرین کی سہولت کے لیےعظیم منصوبوں کا تسلسل جاری ہے( فوٹو ایس پی اے)

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ’ مکمل  اطمینان و سکون اور آرام و راحت کے ساتھ  زائرین کو حج،عمرہ اور زیارت کی سہولت فراہم کرنا سب سے بڑا ہدف ہے۔
ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران حج و عمرہ نظام میں تیزی سے اچھی تبدیلیاں آئی ہیں۔ان کا سہرا بڑے منصوبوں کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کےعہد سے اب تک ضیوف الرحمن کی سہولت کے لیے عظیم منصوبوں کا تسلسل جاری ہے۔
وزیر حج نے کہا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے عہد میں سعودی وژن 2030 کے اجرا کے بعد سے مختلف شعبوں میں ضیوف الرحمن کی خدمت کے حوالے سے بے مثال کام ہوئے ہیں۔

شیئر: