Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں حج وعمرہ زائرین کے لیے ویزا ایپ کا افتتاح

اس سے قبل دو ملکوں کے لیے ویزا ایپ کا افتتاح کیا جاچکا ہے( فوٹو ایس پی ااے)
برطانیہ میں سعودی حکام نے حج اور عمرہ زائرین کے لیے نئی سمارٹ فون ایپ ’سعودی ویزا بائیو’ کا افتتاح کیا ہے۔ یہ ایپ زائرین کےلیے ویزا درخواست دینے کا عمل آسان بناتی ہے۔ 
سعودی ویزا بائیو ایپ کی افتتاحی تقریب میں برطانیہ میں متعین سعودی عرب کے نائب سفیر حسن الجمیع اور سفارتخانے میں قونصلیٹ سیکشن کے سربراہ عمار العمار اور داخلہ، حج و عمرہ اور سیاحت کی وزارتوں کے متعدد عہدیدار موجود تھے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس سے قبل دو ملکوں کے لیے ویزا ایپ کا افتتاح کیا جاچکا ہے۔
سعودی بائیو ایپ کی بدولت برطانیہ سے حج وعمرہ زائرین موبائل کے ذریعے اپنے بائیو میڑک ڈیٹا کا اندراج کراسکیں گے۔ انہیں ویزا سینٹرنہیں جانا ہوگا۔ 
اس ایپ سے پوری دنیا فائدہ اٹھا سکے گی۔ حج و عمرہ زائرین مشکلات سے بچ جائیں گے۔ یہ ایپ عصر حاضر کے ساتھ چلنے والے کے لیے بہترین ہے۔ 
واضح رہے کہ ویزا ایپ سعودی وژن 2030 کے تحت تیار کی گئی ہے۔ سعودی عرب پہلا ملک ہے جس نے الیکڑانک ویزے کے اجرا کے لیے سمارٹ فونز کے  ذریعے بائیو میڑکس رجسٹریشن کی اجازت دی ہے۔ 
حج و عمرہ زائرین کو مملکت پہنچنے پر فنگر پرنٹس اورآنکھوں کا عکس دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ آسانی سے ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکی کے راستے مملکت میں داخل  ہوسکیں گے۔

شیئر: