Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں اس سال افطار کیمپ اور دسترخوان کے لیے قواعد کیا ہیں؟

فضول خرچی اور کھانے پینے کی اشیا کے ضیاع پر باز پرس ہوگی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے رمضان کے لیے افطار کیمپس اور دسترخوانوں کے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔ 
مملکت میں وزارت کی نگرانی میں نجی انجمنیں اور ادارے روزہ داروں کو افطار کراتے ہیں اور اس حوالے سے افطار کیمپس بھی لگائے جاتے ہیں
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور نےافطار کیمپس اور دستر خوانوں کے حوالے سے بعض پابندیاں عائد کی ہیں۔ 
بیانن میں کہا گیا کہ جو نجی انجمن یا ادارہ افطار کیمپ یا دستر خوان کا پروگرام رکھتا ہو وہ وزارت اسلامی امور سے اس کی منظوری حاصل کرے۔ 
ہر انجمن اور ادارہ امام مسجد کے ساتھ تعاون افطار دستر خوان کا انتظام کرے۔ 
اجازت یافتہ انجمن اور ادارہ ہی افطار کیمپ یا دستر خوان کے تمام امور کا ذمہ دار ہوگا۔ فضول خرچی اور کھانے پینے کی اشیا کے ضیاع پر اسی سے بازپرس ہوگی۔ 
افطار کیمپ یا دستر خوان لگانے والی انجمن اور ادارے کو عطیات ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔ 
افطار کیمپ یا دسترخوان لگانے والی انجمن و ادارے کو آمدنی و اخراجات کے اعدادوشمار جاری کرنا ہوں گے اور رجسٹرڈ آڈیٹر سے آمدنی و اخراجات کو آڈٹ کرانا ہوگا۔ دعوتی پروگرام سے متعلق وزارت اسلامی امور سے باقاعدہ منظوری لینا ہوگی۔ 
افطار دسترخوان پر اجازت یافتہ مراکز کے تیار کردہ افطار پیکٹ پیش کیے جائیں۔ افطار کیمپ کے حوالے سے شہری دفاع کے ضوابط کی پابندی کریں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: