Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت کے شعبے میں سعودی خواتین اپنی صلاحیت منوا رہی ہیں

سوسن البطاطی کنگ فہد میڈیکل سٹی میں آن ڈیوٹی ڈاکٹرز پروگرام کی انچارج ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی حکومت کی سرپرستی میں خواتین وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے ہر شعبے خصوصا صحت کے شعبے میں اپنی صلاحیت منوا رہی ہیں۔ 
 ڈاکٹرسوسن البطاطی ان سعودی خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے صحت کے شعبے میں نام نمایاں کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ ڈاکٹرسوسن البطاطی کنگ فہد میڈیکل سٹی میں آن ڈیوٹی ڈاکٹرز پروگرام کی انچارج کے طور پر کام کررہی ہیں۔ بچوں کی کڈنی کی پیوند کاری اور اس حوالے سے کنسلٹینٹ کے طور پر بھی اپنی صلاحیت منوا چکی ہیں‘۔ 

سعودی خواتین کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

ڈاکٹر سوسن البطاطی نے بتایا کہ’ بچوں میں کڈنی کی پیوند کاری بڑا نازک شعبہ ہے جو بچے اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں وہ پانچ مراحل سے گزرتے ہیں۔ ان میں سے ایک گردے فیل ہوجانے والا مرحلہ ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ بچوں میں گردے کے امراض کی بابت معاشرے میں آگہی محدود ہے۔ اسی وجہ سے اس میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔  پورے ملک میں بچوں کے گردوں کے امراض کے بارے میں صحت آگہی عام کرنے کی ضرورت ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ڈاکٹروں کا کام ہے کہ وہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کا حوصلہ بڑھاتے رہیں اور اسے علاج کا حصہ ہی سمجھیں‘۔
سعودی خاتون ڈاکٹرکا کہنا تھا کہ’ سعودی خواتین کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ خواتین معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں اہم کردارادا کررہی ہیں‘۔ 

شیئر: