Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان آپریشنل پروگرام، حرمین شریفین انتظامیہ کی آن لائن بریفنگ

اس سال رمضان میں عمرہ، تراویح مکمل گنجائش کے ساتھ ہوں گے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ پیر کو رمضان میں آپریشنل پروگرام کے حوالے سے آن لائن بریفنگ دے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی اور وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ ہیڈکوارٹر کے شیخ محمد بن سبیل ہال سے تعارفی پروگرام میں شریک ہوں گے۔ 
یاد رہے کہ اس سال کورونا وبا کو کنٹرول کیے جانے کے بعد رمضان میں عمرہ، تراویح مکمل گنجائش کے ساتھ ہوں گے، گزشتہ دو برس سے کورونا ایس او پیز کی پابندی کی جا رہی تھی۔
علاوہ ازیں حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں آن لائن سہولتوں تک آسانی سے رسائی کے لیے گائیڈ کارڈ جاری کیا ہے۔
ایس  پی اے کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ خطبات، لیکچرِز، ریڈیو پروگرام اور وائس بک کے ترجمے آن لائن نشر کررہی ہے۔ 
یاد رہے کہ انتظامیہ منارۃ الحرمین پورٹل پر مختلف سہولتیں فراہم کرتی ہے۔
انتظامیہ کےماتحت ترجمے اور مختلف زبانوں کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل احمد الجمیعی نے کہا کہ گائیڈ کارڈ جی پی ایس سروس کے حوالے سے انٹریکشن میپس پرمشتمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حرمین انتظامیہ زائرین کو عمرہ، زیارت، طواف، سعی اور مختلف عبادتیں آسانی سے ادا کرنے میں تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اس کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔

 

شیئر: