خواتین کو بااختیار بنانے کی تقریب کا ریاض میں انعقاد
خواتین کو بااختیار بنانے کی تقریب کا ریاض میں انعقاد
بدھ 23 مارچ 2022 21:15
سعودی گلوکارہ نے بتایا کہ تقریب کے انعقاد سے ہم نے بہت کچھ سیکھا۔ فوٹو عرب نیوز
انٹرنیشنل بیوٹی برانڈ L’Oreal پیرس نےسعودی خواتین کو بااختیار بنائے جانے کے سلسلے میں ریاض بلیوارڈ میں دو روزہ تقریب کا اہتمام کیا۔
عرب نیوز کے مطابق اس نجی تقریب میں خطے کی 100 سے زیادہ بااختیار خواتین کو دعوت دی گئی اور سعودی گلوکارہ و اداکارہ أسيل عمران کی جانب سے پروجیکٹر کی مدد سے برانڈ کا منشور پیش کیا گیا۔
پیرس کی برانڈ مصنوعات پر مہمانوں کے نام کندہ کئے جا رہے تھے۔ فوٹو ٹوئٹر
اس موقع پر أسيل عمران نے خواتین کو بااختیار بنانے پر پیرس کے مشہور برانڈ کے دو علاقائی منیجرز کے ساتھ مل کر ایک پینل گفتگو میں حصہ لیا۔
مباحثہ میں ہونے والی گفتگو میں خواتین کو بااختیار بنانے کے طریقے، برانڈ کے ساتھ تعلق اور برانڈ کو شہرت کے بارے میں موضوعات رکھے گئے تھے۔
سعودی گلوکارہ نے تقریب کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حاضرین کو بتایا کہ اس مہم میں ہم نے بہت کچھ سیکھا اور ہمیں مضبوط بننے کا موقع میسر آیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا نقطہ نظر بدل رہا ہے کہ آپ موجودہ دور میں اپنے آپ کو کیسے دیکھتے ہیں اور اپنے آپ پر کتناغور کرتے ہیں۔
عورت کے رویہ میں ٹھہراو کی خاص صلاحیت ہونی چاہئے۔ فوٹو عرب نیوز
انہوں نے ایک مضبوط عورت کی تعریف اس انداز میں کی کہ آپ بغیر میک اپ کے آئینے کے سامنے اپنے آپ کو کیسا دیکھتی ہیں۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور چہرے پر نمودار ہونے والے دانوں کا نکلنا معمول کی بات ہے۔ آپ کو اپنی قدر کرنی چاہیے جس طرح آپ کسی بھی فلٹر کے بغیر ہیں۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بااختیار عورت وہ ہے جو اونچی آواز میں بدتمیزی سے بات کرتی ہے مگر میرے نزدیک ایسا نہیں اور نہ ہی یہ عورت کی اصل تعریف ہے۔
عورت کے رویہ میں ایک ٹھہراو کے ساتھ اردگرد کی تبدیلیوں کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔
اس خوبصورت تقریب میں دیگر سرگرمیاں بھی موجود تھیں جن میں مشہور برانڈ کی مصنوعات پر مہمانوں کے نام کندہ کرنا۔
علاوہ ازیں مشہور برانڈ کی مصنوعات کو متعارف کرانے کے لیے تقریب کی ایک جانب فوٹو شوٹ بوتھ بھی بنایا گیا تھا۔