Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں، حد نظر محدود

الجوف اور حدود شمالیہ ریجن میں بارش کی اطلاعات ہیں (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’جمعے کو مملکت کے متعدد علاقوں میں دن بھرگرد آلود تیز ہوائیں چلتی رہیں جس سے حد نظر محدود ہوگئی‘۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ ریاض، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اور تبوک کے ساحلی مقامات کے علاوہ جازان اور الشرقیہ کے متعدد علاقے بھی گرد آلود ہوائوں کی زد میں ہیں‘۔
قومی مرکز کے ماہرین نے توقع ظاہر کی کہ’ بتدریج مطلع ابرآلود ہوتا جائے گا اور بارش کا امکان ہے‘۔
الجوف اور حدود شمالیہ ریجن میں بارش کی اطلاعات ہیں۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ بحیرہ احمر میں ہواوں کا رخ شمال سے مغرب کی جانب ہے فی گھنٹہ رفتار 25 سے50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ ڈیڑھ میٹر تک اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔

شیئر: