Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان اور مدینہ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش، ملزمان گرفتار

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے (فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں جازان ریجن میں سکیورٹی موبائل فورس کے ادارے کے عہدیدار کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ ’121 کلوگرام قات (نشہ آور پتوں) کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ مقامی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔‘
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے مزید بتایا کہ ’سعودی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔‘
علاوہ ازیں مدینہ میں محکمہ انسداد منشیات اور سکیورٹی فورس سے نشہ آور اشیا کا کاروبار کرنے والے تینن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’تینوں افراد کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔‘

شیئر: