Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایکسپو  کی اختتامی تقریب  میں امریکی گلوکارہ پرفارم کریں گی

اختتامی تقریب میں حصہ لینے والےفنکاروں میں مقامی آرٹسٹ بھی شامل ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر
امریکی  معروف گلوکارہ  کرسٹینا ایگیلیرا 31 مارچ کو  دبئی ایکسپو  کی اختتامی تقریب میں دنیا بھر کے دیگر سٹارز کے ساتھ ایک رنگا رنگ تقریب میں پرفارم کریں گی۔
عرب نیوز کے مطابق  دبئی میں گذشتہ چھ ماہ سے جاری رہنے والی ایکسپو 2020 کی اختتامی تقریب میں امریکی گلوکارہ نورہ  جونز بھی ان کے ہمراہ پرفارم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 براہ راست نشر کرنے کے لیے دیوہیکل سکرینیں  نصب ہوں گی۔ فوٹو ٹوئٹر

دونوں معروف امریکی گلوکاروں کے کنسرٹس کا آغاز  شام سات بجے سے ہوگا۔ انڈو بیلاروسی فنکارہ  گیارہ سالہ میرا سنگھ بھی تقریب میں حصہ لیں گی۔ میرا سنگھ  نے افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم کیا تھا۔
یہ تقریب انٹرنیشنل  پاپ سپر سٹار کرسٹینا  ایگیلیرا کی پرفارمنس کے ساتھ اختتام پذیر ہو گی۔
گذشتہ چھ مہینوں سے جاری رہنے والی دبئی ایکسپو  کے دوران مختلف قسم کی پرفارم کرنے والے متعدد بین الاقوامی موسیقار اور بینڈز اپنی پرفارم دکھا چکے ہیں۔
انٹرنیشنل کولڈ پلے، بلیک آئیڈ پیز اور جیسن ڈیرولو گروپوں  نے  بھی گذشتہ ہفتے یہاں لائیو پرفارم کیا۔

انڈو بیلاروسی فنکارہ  میرا سنگھ بھی تقریب میں پرفارم کریں گی۔ فوٹو ٹوئٹر

ایکسپو 2020 دبئی کی اختتامی تقریب میں حصہ لینے والےفنکاروں میں مقامی آرٹسٹ بھی شامل ہیں جیسا کہ متحدہ عرب امارات میں موجود معروف  آرکسٹرا اس موقع پر  متحدہ عرب امارات کا قومی ترانہ پیش کرے گا۔
اختتامی تقریب میں ہونے والے ان کنسرٹ میں ایکسپو کے ٹکٹ کے ہمراہ شرکت کی جا سکتی ہے۔ داخلہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ہو گا۔
اختتامی تقریب  میں اس ہونے والی اس پرفارمنس کو  براہ راست نشر کرنے کے لیے  ایکسپو سائٹ پر 20 سے زیادہ دیوہیکل سکرینیں  نصب کی  جائیں گی۔
دبئی میں رات 12بجے اور صبح تین  بجے تک  رنگا رنگ اور دلفریب  آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ ایکسپو کو الوداع کہا جائے گا۔

شیئر: