Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایکسپو،غیرملکی زبانوں کے ماہر سیلزمین

دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں سیاحوں کو راغب کیا سکے۔فوٹو: ٹوئٹر
دبئی میں ایکسپو 2020 کی تیاریاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔ تجارتی اداروں نے اس موقعے سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی ہے۔
زیورات کی کمپنیوں نے مختلف زبانوں کے ماہر سیلز مین زیادہ سے زیادہ تعداد میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں سیاحوں کو اپنی جانب راغب کیا سکے۔
الامارات الیوم کے مطابق زیورات شو رومز کے مالکان نے عندیہ دیا ہے کہ خاص طور پر جرمنی، چینی، روسی اور فرانسیسی زبانوں کے ماہر زیورات کے سیلزمین تعینات کریں گے۔ اردو، ہندی، انگریزی، فارسی،پنجابی، ملیالم اور سندی وغیرہ زبانوں کے سیلزمین پہلے ہی موجود ہیں۔

 ایکسپو 20 اکتوبر 2020 سے 10اپریل 2021 تک جاری رہے گا۔ فوٹو: امارات الیوم

زیورات شو رومز کے مالکان کا کہنا ہے ’دنیا بھر کی زبانیں بولنے والے ایکسپو 2020 دبئی میں آئیں گے اور ہم ان کی آمد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔‘
داھکان برائے زیورات کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین فیشار داھکان نے بتایا ’کمپنی اپنے اسٹالز پر متعدد زبانوں کے ماہر سیلز مین تعینات کررہی ہے۔ ایکسپو 2020 دبئی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔‘

تجارتی اداروں نے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی ہے۔فوٹو: ٹوئٹر

داھکلان نے مزید بتایا ’ایکسپو 2020 دبئی کے موقع پرزیادہ زور جرمن، چینی اور روسی زبانوں پر دیا جائے گا۔ ایکسپو 2020 سے قبل سیلزمینوں اور ورکرز کو خصوصی کورسز بھی کرائے جائیں گے۔‘
یاد رہے کہ دبئی ایکسپو 20 اکتوبر 2020 سے 10اپریل 2021 تک جاری رہے گا۔ اس کا فیصلہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن آفس کی جنرل اسمبلی نے پیرس میں 27 نومبر 2013 کو کیا تھا۔
ایکسپو 2020 دبئی عرب دنیا میں پہلی بین الاقوامی ایکسپو ہے۔ دنیا بھر کے لوگ اپنے افکار اور تجربات کا تبادلہ کریں گے۔

شیئر: