Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 96 نئے کیسز ، ایک ہلاکت کی تصدیق

مملکت کے مختلف ریجنز میں 106 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 96 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق نیوز نے جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 910 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ ایک روز کے اندر کورونا سے 264 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اب تک اس وائرس سے 7 لاکھ 34 ہزار 547 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی اس مہلک وائرس سے اب تک 9 ہزار 46 افراد جان کی بازی ہار چکے۔
مملکت کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے 106 کو انکی نازک صورتحال کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے۔
کورونا سے بچاو کےلیے وزارت صحت کی جانب سے سعودی شہریوں اورمقیمین کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا ویکسین کی 6 کروڑ 30 لاکھ 98 ہزار 34 خوارکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں بوسٹرڈوز بھی شامل ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں کورونا سے بچاو کےلیے شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں کو مفت ویکسین لگائی جاتی ہے۔
 وزارت صحت  کی خصوصی ایپ ’توکلنا‘ پرویکسینیشن کا اسٹیٹس معلوم کیاجاتا ہے۔

شیئر: