Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگل کرنے کی 4 کوششیں ناکام ، ملزمان گرفتار

منشیات اسمگلنگ کے الزام میں چارافراد کو حراست میں لے لیے گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
زکوۃ و کسٹم اتھارٹی نے ’الحدیثہ ‘ کسٹم چیک پوسٹ پرمنشیات اسمگل کرنے کی 4 مختلف کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 15 لاکھ سے زائد نشہ آورگولیاں ضبط کرلیں۔
سبق نیوز نے کسٹم اتھارٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ الحدیثہ کسٹم چیک پوسٹ پر تجارتی سامان ایکسپورٹ کرنے کی آڑ میں   ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی نشہ آورگولیاں برآمد کرلیں۔
منشیات کے اسمگلروں نے سامان ایکسپورٹ کرنے والے ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے نشہ آورگولیاں چھپائی تھیں۔ اسمگلنگ کی پہلی کارروائی کے دوران 2 لاکھ 50 ہزار نشہ آورگولیاں برآمد کی گئیں جبکہ دوسری کارروائی میں 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔

 سمگلروں نے انتہائی مہارت سے ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں منشیات چھہائی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)

اسمگلنگ کی چوتھی اور پانچویں کارروائیاں بھی سامان منتقل کرنے والے ٹرکوں کے ذریعے انجام دی جا رہی تھیں جن میں منشیات کے اسمگلروں نے ٹرک کے فرش اور باڈی کے مختلف مقامات پرخفیہ خانے بنا کروہاں نشہ آورگولیاں چھپائی تھیں۔
کسٹم اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ٹرکوں کو وصول کرنے کے لیے آنے والے چار افراد کو حراست میں لے کرانہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر: