Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاوسٹ میں ’سبزہ زار ہمارا راستہ‘ انیشیٹو کا افتتاح

کاوسٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آنے والی نسلوں کےلیے بہتر مستقبل چاہتے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی (کاوسٹ) نے رمضان کی آمد پر (سبزہ زار ہمارا راستہ) انیشیٹوکا افتتاح کیا ہے۔
اس انیشیٹو کے ذریعےسعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے معیاری زندگی کا تصور معاشرے میں مضبوط کیا جائے گا۔ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کاوسٹ کاانیشیٹیو کثیرالمقاصد ہے۔ اس کے تحت راستوں او آس پاس پڑے ہوئے کچرے کو صاف کرنا، پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کےلیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا اور ٹیکنالوجی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تعاون ہے۔ 

سعودی معاشرے کے  تمام طبقے اس مشن کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں(فوٹو ایس پی اے)

کاوسٹ کے سربراہ پروفیسر ٹونیچن نے کہا کہ’ ہمارا زور اس بات پر ہے کہ آنے والی نسلوں کےلیے بہتر مستقبل مہیا ہو جبکہ ماحول ٹھوس بنیادوں پر خوشگوار ہو اور رہے‘۔  
یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نجاح عشری نے کہا کہ ’مملکت میں نئے طرز کے بنیادی ڈھانچے کے تناظرمیں ایسی شاہراہوں ہوں گی جہاں ماحولیاتی آلودگی کم سے کم ہو‘۔  
’ کاوسٹ نے مملکت سمیت دنیا بھر میں صاف ستھرے ماحول میں معاون متعدد پروگرام پیش کیے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ سعودی معاشرے کے  تمام طبقے اس مشن کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں‘۔  

شیئر: