Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کے بعد گھریلو عملے پر انشورنس سکیم لاگو ہوگی

’گھریلو عملے کے درآمدی نظام (مساند) کا تجربہ کیا جا رہا ہے( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’عید کے بعد مئی کے پہلے ہفتے سے درآمد کیے جانے والے گھریلوعملے پر انشورنس سکیم لاگو ہو گی‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ’گھریلو عملے کے درآمدی نظام (مساند) کا تجربہ کیا جا رہاہے۔ چیک کیا جا رہا ہے کہ آیا مساند سسٹم گھریلو عملے کی درآمد کے معاہدے کے حوالے سے انشورنس سکیم جاری کرنے کی پوزیشن میں ہے یا نہیں۔‘
سرکاری بیانات کے مطابق اس فیصلے سے انشورنس کمپنیوں سے گھریلو ملازمہ درآمد کرنے والے کو فائدہ ہوگا۔ اگر ملازمہ تین ماہ کے آزمائشی مرحلے کے بعد ملازمت کی باقی ماندہ مدت کے اندر فرار ہوتی ہے یا ڈیوٹی نہیں کرتی تو ایسی صورت میں انشورنس کمپنی ملازمہ طلب کرنے والے کو معاوضہ دے گی۔
 اگرگھریلو ملازمہ کو اس کے کفیل نے تنخواہ نہیں دی یا اس کی حق تلفی کی تو ایسی صورت میں انشورنس کمپنی گھریلو ملازمہ کو بقایا جات ادا کرے گی۔  
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا  ہے کہ ’گھریلو ملازمہ کی درآمد کے معاہدے کی انشورنس اختیاری ہے لازمی نہیں ہے۔‘

شیئر: