Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انشورنس اصلاحات سے سعودی ڈرائیوروں کے رویے میں بہتری

ڈرائیوروں کو ادائیگیوں کی مالیت کم ہو کر 5.5 بلین ریال رہ گئی ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی انشورنس سیکٹر کے ترجمان عادل العیسٰی کے مطابق انشورنس مارکیٹ میں اصلاحات کی بدولت سعودی ڈرائیورز مملکت کی سڑکوں پر بہتر برتاؤ کر رہے ہیں۔
عادل العیسیٰ کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں کو ادائیگیوں کی مالیت 2016 میں 9 بلین ریال سے کم ہو کر 5.5 بلین ریال رہ گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عادل العیسیٰ قیمتوں اور ڈسکاؤنٹس کو کسٹمر کے انشورنس ریکارڈ سے منسلک کرنے کی وجہ بتاتے ہیں جس سے تکنیکی نقصانات کی شرح ’بغیر انتظامی اخراجات‘ کو 67 فیصد تک بہتر بنانے میں مدد ملی جو کہ 2016 میں 82 فیصد سے کم ہے۔
عادل العیسٰی نے الاقتصادیہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اعداد و شمار کا انکشاف کیا جس میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف 50 فیصد سعودی گاڑیاں لازمی ہونے کے باوجود انشورڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انشورڈ گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ گاڑیوں کے انشورنس پریمیم کے حجم کے مقابلے میں حادثاتی اخراجات اور دیگر متعلقہ انتظامی اخراجات میں کمی کا باعث بنے گا۔
عادل العیسٰی نے مزید کہا کہ اس سے نقصان میں کمی آئے گی جس سے کمپنیوں کو مقابلہ کرنے اور زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کا ایک بڑا موقع ملے گا جو کہ صارفین اور تجارتی کمپنیوں کے مفاد میں ہے۔
انٰ کے مطابق گاڑیوں کی انشورنس کا شعبہ مملکت کا دوسرا سب سے بڑا شعبہ ہے جس کی کل مارکیٹ سائز کا 21 فیصد سے زیادہ ہے۔

شیئر: